ویب ڈیسک : کمپنی مالک کام کے اوقات کے بعد ورکرز کو نہ ٹیکسٹ پیغام پھیج سکے گا نہ فون کرسکے گا۔ پرتگال نے نئے لیبر قوانین کی منظوری دیدی۔
حکمران سوشلسٹ پارٹی کی طرف سے پیش کردہ بل کے تحت کام کے اوقات کے بعد آجر کی جانب سے ورکرز سے رابطہ چاہے فون پر ہویا میسیج پر غیرقانونی قراردیا گیا ہے جس کی خلاف ورزی پربھاری جرمانہ ہوگا ۔ پرتگال کی پارلیمنٹ نے نئے لیبر قوانین کی منظوری دیدی
اسی طرح ''ورک فرام ہوم'' کی صورت میں کمپنی ملازمین کو بجلی اور انٹرنیٹ بل کے پیسے ادا کرنے کی ذمہ دار ہوگی۔ اسی طرح کمپنی اب گھر سے کام کرنیوالے ملازمین کی نگرانی نہیں کرسکیں گی۔
اسی طرح کم عمر بچوں کے والدین کو بچے کی عمر آٹھ سال ہونے تک ورک فرام ہوم کی اجازت ہوگی۔
تنہائی کا احساس ختم کرنے کے لئے کمپنی پابندہوگی کہ ہر دوماہ میں کم از کم ایک دفعہ ورک فرام ہوم والے ملازمین کی فزیکل میٹنگ کا اہتمام کرے۔
یہ قوانین کم از کم دس ملازمین رکھنے والی کمپنی پر لاگو ہوں گے۔ پرتگال کورونا وبا کے بعدگھر سے کام کرنیوالے ملازمین ، ورکرز کے لئے لیبرقوانین متعارف کرانے والا پہلی یورپی ملک بن گیا ہے۔