پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے بادل برقرار

13 Nov, 2021 | 11:03 AM

Ibrar Ahmad

 ویب ڈیسک :  کاروباری ہفتے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج مندی کے بادل چھائے رہے جبکہ ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 1546 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی ۔

  پاکستا ن اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے جاری  ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق  کاروباری ہفتے میں اسٹاک ایکسچینج  پرمندی کے بادل چھائے رہے جبکہ ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 1546 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی ۔100 انڈیکس 3.27 فیصد کمی سے 45ہزار 749 کی سطح  پر بند ہوا۔

ہفتے کے دوران 100 انڈیکس کی بلند سطح 47443 اور کم سطح 45716 رہی جبکہ ہفتے میں 54.85 ارب روپے مالیت کے 1ارب 58 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا ،ایک ہفتے میں شیئر ز کی قیمت کم ہونے سے مارکیٹ کپیٹلائزیشن میں 278 ارب روپے کمی ہوگئی  جبکہ مارکیٹ کپیٹلائزیشن 8096 ارب سے کم ہوکر 788 ارب روپے رہ گئی ۔

حکومت کو پیٹرولیم لیوی سے 250 سے 300 ارب روپے اکھٹے کرنا ہے،پیٹرولیم لیوی مزید بڑھنے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت مزید بڑھے گی ،خام تیل ،پیٹرولیم مصنوعات ،اور ایل این جی کی درآمد کے لئے حکومت نے انٹرنینشل اسلامک ٹریڈ فنائنس کے ساتھ 76کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا کا معاہدہ کیا ہے،رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح بڑھنے پر سرمایہ کار شرح سود میں مزید اضافہ دیکھ رہے ہیں ۔

مزیدخبریں