سینئر اداکار قوی خان کی آج سالگرہ، کتنے برس کے ہوگئے؟

13 Nov, 2021 | 09:23 AM

Sughra Afzal

مال روڈ (زین مدنی) پاکستان کے معروف سینئر اداکار قوی خان 74 برس کے ہوگئے۔

سیکڑوں ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری کا لوہا منوا نے والے پاکستان کے معروف اداکار قوی خان نے  13 نومبر   1947 میں پشاور میں جنم لیا، قوی خان دو سو سے زائد فلموں اور ڈراموں میں جلوہ گر ہو چکے ہیں۔ قوی خان نے اپنے کیریئر کا آغا ریڈیو پاکستان سے کی ، بعد ازاں لاہور منتقل ہونے کے بعد باقاعدہ ٹیلی ویڑن اورفلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور اندھیرا اجالا جیسے بلاک بسٹر ڈرامے میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

1965 سے لے کر اب تک قوی خان اپنے چاہنے والوں کو لا جواب کرداروں اور اپنی بہترین اداکاری سے متاثر کر رہے ہیں۔ قوی خان کو 2007 میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اور 2012 میں ستارہ امتیاز سمیت نگار ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

مزیدخبریں