کومل اسلم :پاکستان میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھنے لگی۔۔۔لاہور کادنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرا نمبر ۔۔۔ایئرکوالٹی انڈیکس 328تک پہنچ گیا۔۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم نومبر کے آخری ہفتے میں لاہور پہنچے گا۔ بارش سے سموگ میں کمی ہوگی
صبح کے اوقات میں سموگ کے ساتھ ایئر کوالٹی میں کوئی کمی نہیں آئی۔ لاہور شہرفضائی آلودگی میں دوسرے نمبر پرسر فہرست ہے۔ ایئرکوالٹی انڈیکس368 ریکارڈ کیا گیا۔ بارشیں نہ ہونے سے فضائی آلودگی برقرار۔ دوسری جانب موسم کی صورتحال ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور رات کے دوران سردرہے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں دن کے اوقات میں موسم خشک اور رات کے دوران سرد رہے گا، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا ،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گاجبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، کوئٹہ سمیت شمالی اضلا ع ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔