تحریک لبیک کا جلسہ، کارکنوں کی پکڑ دھکڑ

13 Nov, 2020 | 11:41 PM

Arslan Sheikh

( علی ساہی ) تحریک لبیک کی جانب سے جلسے کوروکنے کے لئے حکومت متحرک، پولیس نے لاہور سے 45 اور صوبہ بھر سے 5 سو سے زائد متحرک کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا، قیادت کی گرفتاری کے لئے تمام شہروں کی سخت ناکہ بندی کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

پنجاب پولیس کی جانب سے تحریک لبیک کی قیادت کی گرفتاریوں کے لئے تمام اضلاع کے داخلی وخارجی راستوں پر سخت ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔ احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ تحریک لبیک کے رہنماؤں کی گرفتاریوں کے لئے گاڑیوں کی چیکنگ سخت کی جائے، داخلی وخارجی راستوں پرنفری بڑھانے کی ہدایت جاری کردی گئیں۔

لاہور سے تحریک لبیک کے 45 کارکنوں سمیت پنجاب بھر میں 5 سوسے زائد کارکن گرفتار کر لئے گئے، تاہم کوئی بھی رہنما تاحال گرفتار نہیں ہوسکا۔ گزشتہ روز سے تحریک لبیک کے کارکنان کی گرفتاریوں کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزیدخبریں