شہر میں ڈاکو راج قائم

13 Nov, 2020 | 11:21 PM

Azhar Thiraj

(فہد علی )  شہری دن دھاڑے ہی لٹنے لگے ، تھانہ ہربنس کی حدود کینال بینک سوسائٹی میں گھر میں دن دھاڑے ڈکیتی، چار ڈاکوئوں نے پچیس تولے زیورات اور ساڑھے آٹھ لاکھ نقدی لوٹ لی۔       

تفصیلات کے مطابق کینال بینک سوسائٹی میں دن دھاڑے چار ڈاکووں نے گھر میں گھس کر ڈکیتی کی واردات کی ، ڈاکو دوران ڈکیتی خواتین اور مردوں پر تشدد کرتے رہے اور اہلخانہ کو یرغمال بنا کر پچیس تولے زیورات اور ساڑھے آٹھ لاکھ نقدی لوٹ لیے ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر روایتی کاروائی کرتے ہوئے شواہد اکٹھے کیے، متاثرین کا مطالبہ ہے کہ جلد مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کیا جائے اورعلاقے میں پولیس پٹرولنگ کا نظام بہترکیاجائے تاکہ ڈکیتی کہ وارداتیں روکی جا سکیں ۔

دوسری طرف شاہدرہ ڈکیتی کی واردات شاہدرہ کے علاقے میں میڈیکل سٹور میں ڈکیتی کی واردات تین ڈاکو میڈیکل سٹور میں داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر لوٹ مار شروع کردی۔متاثرہ شہری شاہدرہ نیو میڈیکل سٹور سے 20 ہزار روپے نقدی اور کسٹمروں سے بھی لوٹ مار رقم چھین کر فرار۔

مزیدخبریں