چوہدری شجاعت کی صحت میں بہتری پر ڈاکٹرز کا اظہار اطمینان

13 Nov, 2020 | 10:50 PM

Arslan Sheikh

( سٹی 42 ) سروسز ہسپتال میں زیرعلاج چودھری شجاعت حسین کی صحت کی صورتحال پر پرنسپل سمز پروفیسر ڈاکٹر محمد امجد کا اظہار اطمینان، رکن قومی اسمبلی چودھری سالک حسین کا بھی والد کی صحت میں بہتری پر اظہار تشکر، عیادت کے لیے آنے والی شخصیات کا شکریہ اور دعائے صحت کی اپیل کی۔

سروسز ہسپتال میں زیرعلاج چودھری شجاعت حسین کی صحت میں بہتری آنے لگی ہے۔ پرنسپل سمز پروفیسر ڈاکٹر محمد امجد نے چوہدری شجاعت حسین کی صحت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی، چودھری سالک حسین، مونس الہٰی اور چودھری شافع حسین سے سروسز ہسپتال میں چودھری شجاعت حسین کی عیادت کیلئے آنیوالوں نے ملاقات کی۔

رکن قومی اسمبلی چودھری سالک حسین نے کہا ہے کہ چودھری شجاعت حسین کی صحت پہلے سے بہت بہتر ہے، والد صاحب کی عیادت کیلئے جو لوگ آئے ان کے مشکور ہیں، سب سے اپیل ہے کہ ان کی مکمل صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید، صوبائی وزیر خوراک عبدالعلیم خان، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی بھی سروسز ہسپتال آمد ہوئی۔ چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ کیمپ جیل میں قید شہباز شریف کی ہدایت پرعطا اللہ تارڑ اور سابق وفاقی وزیرسارہ افضل تارڑ چودھری شجاعت کی عیادت کیلئے سروسزہسپتال پہنچے۔

ن لیگی رہنما حاجی حنیف نے بھی چوہدری شجاعت کی عیادت کی۔ سابق وزیر اکرام مسیح،رہنما ق لیگ سلیم بریار، شیخ عمر حیات سمیت اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے چودھری شجاعت حسین کی عیادت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 

مزیدخبریں