پرنسپل سمز پروفیسر امجد کاشہبازشریف کو پروٹوکول دینے سے انکار

13 Nov, 2020 | 10:39 PM

(علی اکبر)پرنسپل سمز پروفیسر محمد امجد نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف  کو ہسپتال میں پروٹوکول دینے سے انکارکردیا،ان کاکہنا ہے کہ اگر شہباز شریف ہسپتال داخل ہوئے تو عام مریضوں کی طرح علاج ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق پرنسپل سمز پروفیسر محمد امجد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف اگر سروسز ہسپتال آتے ہیں تو ان کا علاج عام مریضوں کی طرح ہوگا، انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے شہباز شریف عام مریض ہیں،ان کےلئے ہیلی پیڈ تو نہیں بنوا سکتے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تیاریاں تو حکومت نے کرنی ہیں،ہم تو روزانہ ہزاروں مریض دیکھتے ہیں،اگر شہباز شریف سروسز آتے ہیں،تو انہیں روم میں رکھ کر علاج معالجہ کریں گے،ان کاکہنا تھا کہ حکمرانوں کو خود بھی پتہ چلنا چاہئے کہ عام مریضوں کو سرکاری ہسپتالوں میں کن مشکلات کا سامنا ہے۔

مزیدخبریں