(سٹی 42) عوام کے لئے خوشخبری پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے تین روپے فی لٹر تک کمی کاامکان۔
تفصیلات کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی ورکنگ تیار کرلی پٹرول ساڑھے تین روپے فی لٹر کم کرنے کی تجویز، ہائی سپیڈ ڈیزل اڑھائی روپے فی لٹر کم کرنے کی تجویز، وزیر اعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان پندرہ نومبر کوہوگا نئی قیمتوں کا اطلاق سولہ نومبر سے ہوگا جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق پندرہ روز کے لئے کیا جائے گا۔
دوسری جانب ادارہ شماریات نےمہنگائی پرہفتہ واررپورٹ جاری کردی ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح 0.07 فیصدکم ہوئی، ادارہ شماریات مہنگائی کی شرح 7.68 فیصد پرآگئی، ادارہ شماریات ایک ہفتےمیں 18 اشیائےضروریہ مہنگی ہوئیں، ادارہ شماریات ایک ہفتے 11 اشیاکی قیمتوں میں کمی ہوئی، ادارہ شماریات گزشتہ ہفتے 22 اشیاکی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ادارہ شماریات ایک ہفتےمیں چینی اوسط 57 پیسےفی کلومہنگی ہوئی، ادارہ شماریات چینی کی اوسط قیمت 101.49 سے 102.06 روپےفی کلو ہوگئی برائلرمرغی ساڑھے 22 روپےفی کلومہنگی ہوئی، ادارہ شماریات گزشتہ ہفتےآلو، کیلااورگائےکا گوشت بھی مہنگاہوا، ادارہ شماریات دال ماش،دہی،انڈےاورگھی بھی مہنگاہوا، ادارہ شماریات آٹےکا 20 کلوکاتھیلا 4 روپے 69 پیسےسستاہوا، ادارہ شماریات ٹماٹر 4 روپےفی کلوسستا ہوا، ادارہ شماریات دال چنا، لہسن، پیاز، دال مسور، بکرےکاگوشت بھی سستا ہوا۔