ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری محکمے ٹیکس چوری میں بازی لے گئے

سرکاری محکمے ٹیکس چوری میں بازی لے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی ساہی ) سرکاری محکموں کی 4 ہزار گاڑیاں ٹوکن ٹیکس نادہندہ نکلیں، محکمہ پولیس نادہندگان میں سرفہرست نکلا، بار بار مراسلے جاری کرنے کے 20 محکموں کی جانب سے تاحال ٹوکن ٹیکس ادا نہ کئے گئے۔

محکمہ ایکسائز کے اعداد وشمار کے مطابق 4 ہزار سے زائد سرکاری گاڑیوں میں پولیس، ریسکیو، ایس اینڈجی اے ڈی، محکمہ ہیلتھ سمیت دیگر ادارے شامل ہیں۔ نادہندگان میں پنجاب پولیس ساڑھے 14 سو گاڑیوں کے ساتھ نادہندگان سرکاری اداروں میں سرفہرست ہے۔ 310 گاڑیوں کے ساتھ ریسکیو دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔ سو سے زائد گاڑیوں کے ساتھ محکمہ صحت تیسرے نمبر پر ہے۔ 

ٹیکس ادا نہ کرنے والوں میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی 28 گاڑیاں شامل ہیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی 21 گاڑیوں کا بھی ٹوکن ٹیکس جمع نہیں ہوا۔ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب کی 68 گاڑیوں کا ٹوکن ٹیکس جمع نہیں ہوا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری گورنمنٹ آف دی پنجاب کی 40 گاڑیاں ڈیفالٹر لسٹ میں شامل ہیں۔ 

محکمہ ایکسائز تمام اداروں کو حتمی وارننگ کے لئے مراسلہ بھجوائے گا، جس کے بعد کریک ڈاؤن میں عام گاڑیوں کے ساتھ ساتھ سرکاری گاڑیوں کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا۔