سکولوں میں چھٹیاں کب۔۔؟فیصلہ پیرکو ہوگا

13 Nov, 2020 | 09:20 PM

(علی اکبر)وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ سکول بند کرنے یا قبل از وقت موسم سرما کی چھٹیاں دینے کا فیصلہ پیر کو صوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں مشاورت سے کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سروسز ہسپتال میں زیرعلاج چودھری شجاعت حسین کی عیادت کی اور چودھری سالک حسین اور چودھری شافع حسین سے ملاقات کی۔ اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ پیر کو صوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
 انہوں نے کہا کہ سکول بند کرنے یا قبل از وقت موسم سرما کی چھٹیاں دینے کا فیصلہ مشاورت سے کیا جائے گا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جس سکول میں دو کورونا کے کسیز نکلیں گے اس کو بند کر دیا جائے گا، وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت کو بچوں کی صحت اور تعلیم دونوں کا خیال رکھنا ہے، وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت حسین کی جلد صحت یابی کےلئے دعا گو ہیں۔

مزیدخبریں