(رضوان نقوی ) کسٹمز انٹیلی جینس کا لاہور ہوٹل کے قریب واقع گودام میں چھاپہ، ساڑھے تین کروڑ روپے مالیت کا سمگل شدہ کپڑا برآمد کرکے ویئرہاؤس منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کسٹمز انٹیلی جینس کی ٹیم نے لاہور ہوٹل کے قریب واقع گودام میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے پیرا شوٹ کلاتھ کی بھاری کھیپ برآمد کرلی ہے- کسٹمز انٹیلی جینس حکام کے مطابق سمگل شدہ کپڑے کی مالیت ساڑھے تین کروڑ روپے سے زائد ہے-
کسٹمز انٹیلی جینس نے پیرا شوٹ کلاتھ 3 مزدہ گاڑیوں میں لوڈ کرکے گودام میں منتقل کردیاہے- ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جینس سید اسد رضا رضوی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈائریکٹر حسن فرید کی سربراہی میں چھاپہ مار کارروائی کی گئی۔