پاکستان میں دریافت تیل کے  کنویں سے یومیہ کتنا تیل نکل رہا ہے؟

13 Nov, 2020 | 08:05 PM

Khalid Shafiq

(سٹی42)2018 میں بلوچستان کے شہر زیارت میں دریافت ہونے والے تیل کے کنویں سے تیل نکلنا شروع ہوگیا.

تفصیلات کے مطابق 2018 میں دریافت ہونے والے تیل کے کنویں سے خام تیل کی پروڈکشن کا عمل شروع ہوگیا ہے۔پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے مطابق 2018 میں بلوچستان کے شہر زیارت میں تیل کا کنواں دریافت ہوا تھا جہاں اب یومیہ 800 بیرل تیل نکلنا شروع ہوگیا ہے۔ یہ تیل اٹک ریفائنری کو فروخت کیا جائے گا اور اس سلسلے میں معاہدہ بھی طے پا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں