دورہ نیوزی لینڈ،قومی ٹیم پر بڑی پابندی لگ گئی

13 Nov, 2020 | 07:32 PM

Azhar Thiraj

(شہباز علی ) دورہ نیوزی لینڈ میں قومی کرکٹرز کو دہرے امتحان کا سامنا کرنا پڑے گا،‏ کرکٹرز کو مشکل کنڈیشنز کے ساتھ سخت کوویڈ پروٹوکولز سے نبرد آزما ہونا پڑے گا ۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹرز کو نیوزی لینڈ حکومت کے بنائے گئے سخت ایس او پیز کا خیال رکھنا ہوگا، نیوزی لینڈ پہنچنے کے بعد کرکٹرز کو مینیجڈ آئسولیشن میں 14 روز گزارنا ہوں گے۔

‏ آئسولیشن میں اسکواڈ کو محدودگروپس میں رہنا پڑے گا۔ 14 روزہ آئسولیشن کے دوران کرکٹرز کی تیسرے، چھٹے اور 12 ویں روز کوویڈ ٹیسٹنگ ہو گی۔ آئسولیشن کے دوران بھی کرکٹرزکو آزادانہ گھومنے پھرنے کی اجازت نہیں ہو گی ۔

 کورونا وائرس کے خاتمے کے بعد نیوزی لینڈ حکومت نے سخت پروٹوکولز بنائے ہیں نیوزی لینڈ میں ان ایس او پیز پر بیرون ملک سے آنے والے ہر شخص کوسختی سے عمل درآمد کرنا ہے۔ ‏14روزہ آئسولیشن کے بعد اسکواڈ کو آنے جانے اور گھومنے پھرنے کی آزادی ہو گی۔    

مزیدخبریں