ادارے پیچھے ہٹ جائیں تو حکومت 24 گھنٹے کی مار ہے: مریم نواز

13 Nov, 2020 | 04:25 PM

Azhar Thiraj
Read more!

سٹی 42: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کہتے ہیں ہم عورتوں کی عزت کرتے ہیں ،کیا تالا توڑ کر بستر تک پہنچنا خاتون کی عزت ہے؟ ادارے پیچھے ہٹ جائیں تو حکومت 24 گھنٹے کی مار ہے۔

سوات میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے  کہا ہے کہ آپ کویادہےپاکستان کی گلی گلی میں دھماکےہوتےتھے،یہ امن نواز شریف لائے،کیابی آرٹی بس چل رہی ہے؟کوئی نئی بس میں آگ تو نہیں لگی؟  نواز شریف اور شہباز شریف نے تین شہروں میں میٹرو بس چلادی،ٹرین چلادی۔

انہوں نے کہا کہ اداروں  سے کہتی ہوں عمران کے پیچھے سے ہٹ جائو،ہم اداروں سے ٹکرائو نہیں چاہتے،اداروں سے کہتی ہوں عوام سے مت ٹکرائو ،آپ ان کے پیچھے سے ہٹ گئے تو یہ سلیکٹڈ 24 گھنٹے کی مار ہے۔

عمران خان کی حکومت کا ایک ہی منصوبہ بنتاہےمسلم لیگ ن اورشیروں کوکیسےکنٹرول کرناہے،منہگائی کنٹرول سےباہرہے،عوام کےمسائل پربس نہیں چلتا،وہ کون تھاجوکہتاتھا 200 ارب آئی ایم ایف کے منہ پر ماریں گے،آج روزآئی ایم ایف منہ پرتھپڑ لگارہی ہے، کہتاتھا 8ارب میں میٹروبس بناؤنگا،126ارب لگ گئے،منصوبہ مکمل نہیں ہوا۔

میری ایک تقریرپر24گھنٹے ان کےمشیر ٹی وی پر ہلکان ہوتے ہیں،نوازشریف کابیانیہ وہ ہےجس کی دوتقریروں نےتمہیں بربادکردیاہے،تم اپنےمخالف پرجھوٹےالزامات لگاتےہو،پاکستان کی ساری بیماری کاایک ہی علاج ہے،جعلی حکومت کوگھربھیجو،ملک میں فری اینڈفیئر الیکشن کرائےجائیں،عوام کوان کےحقیقی نمایندوں کےحوالے کرو۔






مزیدخبریں