سبزیوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ برقرار

13 Nov, 2020 | 04:15 PM

Sughra Afzal

(نبیل ملک) لاہور میں سبزیوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ برقرار، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں نہ ہونے کے برابر، اوپن مارکیٹ میں ادرک 600 روپے فی کلو میں فروخت ہوتا رہا۔

سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق سیب کی قیمت 105 روپے کلو مقرر کی گئی، امرود 1 روپے کمی کے بعد 80 روپے کلو، کیلا 1 روپیہ اضافے کے بعد 76 روپے درجن، ناریل فی عدد 5 روپے کمی کے بعد 165روپے، انگور 200، پپیتا 140 اور شکر قندی 55 روپے فی کلو پر مستحکم رہی۔

انار10 روپے اضافے کے بعد 330 روپے کلو، کھجور ایرانی 5 روپے اضافےکے بعد 215 اور جاپانی پھل کی قیمت 5 روپے اضافے کے بعد 90 روپے فی کلو مقرر کی گئی، آلو90 روپے کلو، پیاز درجہ اول 3 روپے کمی کے بعد 70، ٹماٹر 5 روپے کمی کے بعد 125 روپےکلو، لہسن دیسی 270 روپے کلو پر مستحکم رہا۔

ادرک 540، پالک دیسی 5 روپے اضافے کے بعد 42، میتھی 32، گوبھی 140 اور شملہ مرچ 270 روپے کلو میں فروخت ہوتی رہی، سبزمرچ 187 روپے کلو، مونگرے 11 روپے کمی کے بعد 93 روپے کلو، ساگ 24، گاجر 40 اور مولی کا 27 روپے کلو ریٹ مقرر کیا گیا۔

شہریوں نے شکوہ کیا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں اشیاء کی قیمت سرکاری نرخ نامے سے کہیں زیادہ ہے۔

 دوسری جانب دکانداروں کا کہنا ہے کہ سرکاری ریٹ لسٹ پر تو منڈی سے اشیاء نہیں ملتیں، عوام کو کیسے سستی اشیاء فروخت کریں۔

مزیدخبریں