تھانہ نصیر آباد کی حدود میں20 سالہ لڑکی نےخودکشی کرلی

13 Nov, 2020 | 04:33 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(فہد علی) تھانہ نصیر آباد کےعلاقے مکہ کالونی میں بیس سالہ لڑکی نےگلےمیں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی،پولیس نے لاش مردہ خانےمنتقل کرکے کارروائی شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق خودکشیوں کے بڑھتے ہوئے رجحان نےشہر میں خوف و ہراس کی فضا طاری کردی ہے۔ ہرروزکوئی نہ کوئی شخص اپنے ہاتھوں سے موت کو گلے لگا لیتا ہے۔ تھانہ نصیر آباد کےعلاقے مکہ کالونی میں بیس سالہ لڑکی نےگلےمیں پھندہ ڈال کر زندگی کا خاتمہ کرلیا،پولیس کا کہنا تھا آسیہ نےگھر کے واش روم میں خود کو پھندہ ڈال کر خودکشی کی،واش روم کا دروازہ توڑ کر لاش کو باہر نکالا گیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس نےموقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیےاور لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا،پولیس کے مطابق خودکشی کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں،ورثا کی جانب سےدرخواست موصول ہونے پرمزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ خودکشی کی وجوہات گھریلو جھگڑے، جہالت اور ذہنی تناؤ ہے۔ زیادہ تر واقعات ذاتی و گھریلو مسائل کہ وجہ سے رونما ہوتے ہیں۔ خودکشی کرنے والوں میں ان پڑھ افراد کے ساتھ پڑھے لکھے نوجوانوں کی بھی اکثریت شامل ہیں۔علاوہ ازیں خودکشی کے بڑھتے ہوئے واقعات نے کئی سولات کو جنم دے دیا ہے کہ تمام تر خودکشیاں پھندا ڈال کر کیوں ہوتی ہیں اور مرنے والوں کی اکثریت شادی شدہ خواتین کی ہی کیوں ہوتی ہے؟

دوسری جانب شہر میں خواتین، بچوں پر خوف کے بادل منڈلارہے ہیں،زیادتی،چوری، ڈکیتی، راہزانی اور قتل کے سنگین واقعات کسی آسیب  کی طرح پیچھے پڑے ہوئے ہیں،ان خوفناک وارداتوں میں آئے روز کمی کی بجائے اضافہ ہورہا ہے.

 گزشتہ دنوں تھانہ گجر پورہ کی حدود میں دو نوجوان بہنوں کی لاشیں برآمد ہوئیں تھیں۔ دونوں لڑکیاں گھر میں اکیلی تھیں۔ والدین گھر واپس آئے تو لاشیں ملیں۔پولیس نے لڑکیوں کے والد کو حراست میں لے لیارکھا ہے، پولیس کی جانب سے جاں بحق لڑکیوں کی شناخت 16 سالہ کرن اور 17 سالہ مریم کے نام سے ہوئی۔

مزیدخبریں