بھارتی سورما دنگل کیلئے کینگروز کے دیس پہنچ گئے

13 Nov, 2020 | 02:56 PM

Atiq Shah

سٹی42:بھارتی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا پہنچ گئی، دو ماہ کےطویل دورے کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز شیڈول میں ہے۔


بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی ،3ون ڈے اور 4 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔ سڈنی پہنچنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کھلاڑیوں کی تصاویر جاری کیں۔ کرونا کے ایس او  پیز کو مْدنظر رکھتے ہوئےبھارتی کھلاڑی 14 روز کا قرنطینہ مکمل کریں گے۔ بھارتی ٹیم کا دو ماہ کے طویل دورے کا آغاز 27 نومبر کو ون ڈے سیریز سے ہوگا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں جلمالاتی روشنیوں میں کھیلے جانیوالا ایک ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ بھی شامل ہے جو کہ ایڈیلیڈ اوول میں کھیلا جائے گا۔ کرونا کی حالیہ بڑھتی ہوئی وبا کے پیش نظر دورے کے دوران ہونیوالے میچز گرائونڈز میں بغیر  تماشائیوں کے ہونگے

دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کا دورہ کرنے والی ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی تیسری اور آخری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ بھی کلیئر قرار دے دی گئی ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق دورۂ نیوزی لینڈ کے 12 ویں روز ویسٹ انڈیز اسکواڈ کی آخری ٹیسٹنگ کی گئی۔نیوزی لینڈ میں ویسٹ انڈیز کرکٹرز کے دوسرے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں،ٹیسٹنگ کلیئر ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز اسکواڈ  آئسولیشن سے نکل کر کوئنز ٹاؤن روانہ ہو گا۔

علاوہ ازیں نیوزی لینڈ کے 10 اور ویسٹ انڈیز کے مزید 9 کھلاڑی بھارتی لیگ کھیلنے کے بعد آکلینڈ پہنچ گئے ہیں۔ بھارت سے آکلینڈ پہنچنے والے یہ کرکٹرز اب 14 روزہ آئسولیشن میں رہیں گے۔ ویسٹ انڈیز ٹیم دورہ کے دوران نیوزی لینڈ اے کے خلاف 3 روزہ اور 4 روزہ میچز بھی کھیلے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم بھی  ماہ دسمبر اور جنوری کے دوران ہونیوالے دورہ نیوزی لینڈ میں تین ٹی ٹونٹی اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی

مزیدخبریں