’’اشتہارات اتار لیں ورنہ نا اہل ہو جائینگے‘‘

13 Nov, 2020 | 01:43 PM

ملک اشرف: پنجاب بار کونسل کے چیئرمین اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے خبردار کیا ہے کہ بار کونسل کے انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدوار آج رات تک اپنے فلیکسز اور اشتہار اتار لیں ورنہ ان کیخلاف قانونی کارروائی ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق :ایڈوکیٹ جنرل پنجاب آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  ایڈوکیٹ جنرل احمد اویس نے کہاکہ 28 نومبر کو پنجاب بار کونسل کے انتخابات کے کوڈآف  کنڈکٹ پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گایاد رہے کہ کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں ۔اگر کسی امیدوار نے کوڈ آف کنڈکٹ پر عمل نہ کیا تو انہیں الیکشن کے لیے نااہل کر کے نئی لسٹ جاری کر دی جائے گی ۔

واضح رہے کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے کہاکہ کوئی امیدوار اشتہار،بینر نہیں لگا سکتا،اور نہ ہی کھانے کا اہتمام کرسکتا ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے بتایا ،کہ بڑی تعداد میں امیدواروں کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر نوٹس دے دیئے گئے ہیں۔ احمد اویس نیمزید کہا کہ یاد رہے  ضابطہ اخلاق کی خلاف کرنے والے نا اہل ہوجائیں گے۔ایسا نہیں ہے کہ ممبران پنجاب بار کونسل ایک قرارداد کے ذریعے قانونی تقاضے کو ختم کردیں۔ایڈوکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے بتایا ،کہ 28 نومبر کو ہونے والے انتخابات کیلئے ابھی تک 400 امیدوار ہیں، اور ایک لاکھ چھ ہزار ووٹرز 75 ارکان پنجاب بار کا چناو کریں گے۔ 

مزیدخبریں