سٹی42:عدالتی حکم کے باوجود جیل میں سہولیات نہ ملنے پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نےجیل سپرنٹنڈٹ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دےدی
تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے جیل میں سہولیات نہ دینے پر جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔ عدالت نے کل وکلا کو بحث کے لیے طلب کر لیا ہے۔درخواست گزار شہباز شریف نے موقف اپنایا کہ عدالتی احکامات کے باوجود جیل میں سہولیات نہیں دی گئیں، عدالت نے بیڈ اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا تھا، کمر درد کی تکلیف میں مبتلا ہوں، جیل میں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ جیل سپرنٹینڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔خیال رہے عدالت نے جیل حکام کو اپوزیشن لیڈر و صدر مسلم لیگ نون شہباز شریف کو بیڈ اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔
مسلم لیگ ن کے صدرشہباز شریف اور حمزہ شہباز کوبکتر بند گاڑی میں لانے اورطبی سہولیات نہ ملنےکےخلاف درخواست پرسماعت نہ ہوسکی۔آج جج کےرخصت پر ہونےکی وجہ سےسماعت ہونے کی وجہ سے کارروائی کل تک کےلیےملتوی کردی گئی،عدالت نے وکلا کو حتمی بحث کےلیےکل طلب کر لیا-
واضح رہے کہ ن لیگ کے صدر شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو احتساب عدالت بکتربند گاڑی میں لایا گیا تھا جہاں ان پر فردم جرم عائد کی گئی۔ شہبازشریف نے صحت جرم سے انکار کردیا،نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز بھی اپنےچچا شہبازشریف اور چچازاد بھائی حمزہ شہباز کو ملنے خصوصی طور پر احتساب عدالت آئی تھیں۔بعدازاں اپنے بیان میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا شکوہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جعلی حکومت میرے خلاف انتقامی کارروائی کررہی ہے۔