قتل کیس، رانا ثنا اللہ کے داماد کے بارے اہم عدالتی فیصلہ

13 Nov, 2020 | 01:07 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کے داماد احمد شہریار پرقتل کیس میں فردجرم عائد کردی گئی۔بٹ برادران کے قتل کیس میں ملزم شہریار کو عدالت پیش کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  سابق وزیر قانون و مسلم لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کے داماد احمد شہر پرقتل کیس میں فردجرم عائد کردی گئی، فیصل آباد کے بٹ برادران قتل کیس میں ملوث رانا ثنا اللہ کے داماد ملزم رانا احمد شہر یار عدالت میں پیش ہوئے۔ بیانات سننے کے بعد عدالت نے رانا احمد شہر یار پر فرد جرم عائدکردی گئی ۔ملزم کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ کیس کی کارروائی پنجاب بار انتخابات تک ملتوی کردی جائے۔ بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت چار دسمبر تک ملتوی کردی۔

ملزم کی جانب سے ایڈووکیٹ جاوید اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔ کیس پر ایڈیشنل سیشن جج ندیم انور چوہدری نے کیس پر سماعت کی،ملزم کے وکیل کی  استدعا پر عدالت نے  کیس کی سماعت چار دسمبر جمعہ تک ملتوی کردی، عدالت نے ریمارکس دیے کہ  یہ نہ ہو یہ جمعہ بھی آپ کے لئے خطرناک ہو،عدالت نے انتخابات تک سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور کر لی،کیس کی اگلی سماعت چار دسمبر  کے بعد ہوگی۔

دوسری جانب نیب آفس کےباہرتوڑپھوڑکامعاملہ،اشتہاری ہونےسےبچنےکیلئےایم پی اےاورایم این ایزشامل تفتیش ہو گئے ۔ شامل تفشیش لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وہ مریم نواز کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پہنچے تھے لیکن پتھراؤں یا توڑ پھوڑ میں شامل نہیں تھے۔ پولیس کے مطابق ایم این اےپرویز ملک،شائستہ پرویزاورعلی پرویزشامل تفتیش ہوگئے اسی طرح عزالی سلیم بٹ،شہبازچودھری اورسابق لارڈمئیرلاہورمبشرجاویدتھانےپیش ہوئے ، پولیس کا کہنا تھا کہ راناثنااللہ اورکیپٹن(ر)صفدرپہلےہی شامل تفتیش ہوچکےہیں۔

نیب کی مدعیت میں درج مقدمہ میں مریم نوازسمیت188رہنمااور300نامعلوم کارکنوں کےخلاف مقدمہ درج ہے،پولیس کے پاس ابتک23لیگی رہنماشامل تفتیش ہوچکےہیں دوسری جانب ایس ایس پی انویسٹی گیشن عبدالغفار قیصرانی کا کہنا ہے کہ شامل تفتیش نہ ہونےوالوں کواشتہاری قراردیاجائےگا۔

مزیدخبریں