لاہوریوں نے لاکھوں روپے کی بجلی لیسکو کو فروخت کرنا شروع کر دی

13 Nov, 2020 | 01:25 PM

Shazia Bashir

شاہد ندیم سپرا: وفاقی حکومت کے نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ کے تحت لاہوریوں نے لاکھوں روپے کی بجلی لیسکو کو فروخت کرنا شروع کر دی ہے، ایک ہزار دو سو چونتیس صارفین کی بلنگ شروع کر دی گئی۔

 

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کا نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ میں لاہوریوں نے لاکھوں روپے کی بجلی لیسکو کو فروخت کرنا شروع کر دی، دستاویزات کے مطابق نیپرا نے لیسکو کے دو ہزار انہتر صارفین کو بجلی کی پیداوار کا لائسنس جاری کر دیا ہے جبکہ کمپنی نے ایک ہزار چار سو سترہ صارفین کو نیٹ میٹرنگ کے کنکشن فراہم کر دیئے ہیں جن میں سے ایک ہزار دو سو چونتیس صارفین کو بہبگ کی سہولت دیدی گئی ہے۔

 

  لیسکو نے چھتیس ہزار میگاواٹ بجلی کی خریداری شروع کر دی، نیٹ میٹرنگ کے حامل صارفین سے لاکھوں روپے کی بجلی خرید لی گئی ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹنگ لیسکو بشارت مجید کے مطابق تین ماہ تک مسلسل ایکسپورٹ کرنے والے صارفین کو چیک دیدیا جاتا ہے، لیسکو میں سولر پینلز کی مدد سے بجلی کی پیداوار کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ کا باقاعدہ آغاز 2017 میں کیا گیا۔ نیٹ میٹرنگ کے تحت صارفین بجلی بنا کر لیسکو کو فروخت کر سکتے ہیں۔ نیپرا نے ابتدائی طور پر سولر پینلز سے بجلی بنانے کے لئے 15لیسکو صارفین کو لائسنس جاری کیے تھے۔ خیال رہے کہ صارفین اضافی سولر بجلی بنا کر کمپنی کو فروخت بھی کر سکتے ہیں اور بجلی بنانے والے صارفین کو کمپنی بلوں کی مد میں ادائیگی کرے گی۔

ابتدائی طور پر سکائی پاور اور لیسکو ہیڈ کوارٹرز میں پینلز کی تنصیب کر کے بجلی بنانے کا عمل شروع کیا گیا۔ دونوں مقامات پر مجموعی طور پر 152کلو واٹ بجلی پیدا کرنے کے پائلٹ پراجیکٹ کی بنیاد پر سولر بجلی بنانے کا آغاز کیا گیا تھا۔

 

مزیدخبریں