ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہبازشریف کیلئے نئی پریشانی،پاپڑ والے کےبعد دودھ والا بھی سامنے آگیا

شہبازشریف کیلئے نئی پریشانی،پاپڑ والے کےبعد دودھ والا بھی سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42ُ:شہباز شریف کیخلاف  منی لانڈرنگ کیس میں نئی پیشرفت۔پاپڑ، کباڑی اورچپڑاسی کے بعد دودھ والا گوالہ بھی سامنے آگیا

شہبازشریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات جاری ہیں جس میں ایک نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔اپوزیشن لیڈر کے بیٹے سلمان شہباز کے اکاونٹ میں پتوکی کے دودھ فروش کے نام سے 1 لاکھ 63 ہزار 940 ڈالر منتقل ہوئے۔دودھ فروش محمد ذیشان کا کہنا ہےمیں  پتوکی میں بھینسوں کا دودھ فروخت کر کے گزر بسر کر رہا ہوں، 2007 میں میرے نام سے انگلینڈ سے لاکھوں روپے سلمان شہباز میں منتقل ہوئے جس کی کچھ خبر نہیں۔

دودھ فروش کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنی زندگی میں صرف ایک بار وزٹ ویزے پر دوبئی گیا ہوں۔میرا شہباز شریف یا اسکی فیملی کے کسی ممبر سے کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے،سلیمان شہباز سے کوئی کاروباری یا ذاتی لین دین نہیں رہا۔میرا نام غیر قانونی طور پر استعمال کرنے پر سلمان شہباز کیخلاف کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ 11نومبرکو احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شہبازشریف اور دیگر شریک ملزمان پر فرد جرم عائد کی تھی۔حمزہ شہباز اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے کمرہ عدالت میں صحت جرم سے انکار کیا۔عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ایک طرف آپ کہتے ہیں کہ کیس التوا کا شکار ہے۔ دوسری طرف آپ کہہ رہے ہیں کہ آج فرد جرم عائد نہ کریں۔عدالت نے شہباز شریف کو فرد جرم پر درج سوالوں کے جواب دینے کی ہدایت بھی کی۔ جج نے کہا آپ یہ سوالنامہ بیشک لے جائیں سکون سے بیٹھ کر اپنا جواب دے دیجیے گا۔جج نے مزید کہا آپ کے انکار کی کاپی جمع کروا دیں تاکہ معمول کی کاروائی کا آغاز ہو۔ بعدازاإ احتساب عدالت لاہور نے کیس کی سماعت 26 نومبر تک ملتوی کردی ۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor