ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فردوس مارکیٹ انڈر پاس کے افتتاح کی جگہ کا انتخاب اور مونومنٹ کا ڈیزائن تیار

فردوس مارکیٹ انڈر پاس کے افتتاح کی جگہ کا انتخاب اور مونومنٹ کا ڈیزائن تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب: پنجاب حکومت کا ترجیحی منصوبہ تکمیل کے مراحل میں داخل، فردوس مارکیٹ انڈر پاس منصوبے کے افتتاح کی جگہ کا انتخاب اور مونومنٹ کا ڈیزائن تیار کرلیا گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق فردوس مارکیٹ انڈر پاس کی تکمیل سے قبل افتتاح کی تیاریاں بھی شروع کردی گئی ہیں، افتتاحی مونومنٹ کا ڈیزائن بھی تیار کرلیا گیا ہے، تھری ڈی ڈیزائن کے مطابق افتتاحی مونومنٹ کو چاروں اطراف سے دیکھا جا سکے گا، سنٹر پوائنٹ سے قرشی روڈ کے آغاز پر تکونی جگہ پر مونومنٹ بنایا جائے گا۔

 

ایل ڈی اے نے مونومنٹ کی تعمیر کے لئے کھدائی شروع کردی ہے، مونومنٹ کے ڈیزائن میں افتتاحی پلیٹ پر وزیراعلی سردار عثمان بزدار کا نام درج ہوگا،  فل ہائیٹ مونومنٹ پر گرینائیٹ ٹائلز کا استعمال کیا جائے گا، مونومنٹ بیس نومبر سے قبل تیار کرلیا جائے گا جس کا ٹاسک ڈی جی نے قائم قام چیف انجنئیر کو سونپا ہے۔

ایل ڈی اے نے حکومت پنجاب کو پانچ ماہ مکمل ہونے پر تکمیل کی ڈیڈ لائن پندرہ نومبر دی تھی جو مکمل ہوتی نظر نہیں آرہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق منصوبے کو مزید دس سے پندرہ روز درکار ہیں۔بارشی پانی کے اخراج کے لئے بھی کوئی انتظام نہیں کیا گیا ،منصوبہ بروقت مکمل نہ ہونے سے لوگوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے،ٹریفک کا جام ہونا بھی معمول بن چکا ہے.

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے فردوس مارکیٹ انڈر پاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھاگیاتھا، منصوبے پر مجموعی طو رپر ایک ارب 76کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا۔ انڈر پاس کی تعمیر 4ماہ میں مکمل ہوناتھی جو ابھی تک مکمل نہ ہوسکی.

واضح رہے منصوبہ تاخیر کا شکار ہے اور اب پنجاب حکومت بیس نومبر تک انڈر پاس کا افتتاح کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer