ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی اینڈ مانیٹرنگ بورڈ کا اجلاس

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی اینڈ مانیٹرنگ بورڈ کا اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی اینڈ مانیٹرنگ بورڈ کا 5 واں اجلاس ہوا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی اینڈ مانیٹرنگ بورڈ کا 5 واں اجلاس ہوا، اجلاس میں  وہاڑی ملتان روڈ اور گجرات جلالپور جٹاں روڈ کو دو رویہ کرنے کے منصوبو ں کی منظوری دے دی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ  وہاڑی ملتان روڈ کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت دو رویہ کیا جائے گا، 86 کلومیٹر طویل وہاڑی ملتان دو رو یہ سڑک کے منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 12 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ گجرات جلالپور جٹاں دو رویہ سڑک بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے بنے گی، 15 کلومیٹر طویل گجرات جلالپور جٹاں دو رویہ سڑک کے منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 2 ارب روپے لگایا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا  فیصل آباد جڑانوالہ تا ایکسپریس وے سڑک کے ساتھ سروس روڈ بھی بنائی جائے گی،  جڑانوالہ میں ریلوے لائن پر فلائی اوور بھی تعمیر کیا جائے گا۔

 

اجلاس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت 6 مزید ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کی منظوری فیصل آباد جڑانوالہ، لنڈیانوالہ روڈ تا ایکسپریس وے سڑک کی اپ گریڈیشن کی منظوری بھی دے دی گئی، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سیالکوٹ رنگ روڈ بنانے کے منصوبے کی منظوری بھی دے دی گئی۔

 

  اجلاس میں 500 بیڈ کے جنرل ہسپتال کے منصوبے کے کے امور پر بریفنگ دی گئی، پنجاب میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون سے 500 بیڈ کے 10 جنرل ہسپتال بنانے کے پراجیکٹ کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی، اجلاس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی اینڈ مانیٹرنگ بورڈ کے چوتھے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی، سیکرٹری بورڈ اور ممبر پی پی پی سیل ڈاکٹر فرخ نوید نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

 

 صوبائی وزراء ہاشم جواں بخت، ڈاکٹر یاسمین راشد،سردار آصف نکئی، تیمور بھٹی، مشیر ڈاکٹر سلمان شاہ، معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور بورڈ کے دیگر ارکان نے اجلاس میں شرکت کی۔

 

Shazia Bashir

Content Writer