ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کم عمر بچیوں کو اغواکرنیوالا بین الصوبائی گروہ گرفتار

کم عمر بچیوں کو اغواکرنیوالا بین الصوبائی گروہ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: کم عمر بچیوں کو اغواکرنے والا بین الصوبائی گروہ گرفتار، ملزمان میں نجمہ بی بی، ساتھی وقار احمد، صالح محمد شامل، ملزمان بچیوں کو اغوا کر کے سندھ  لے جاتے تھے۔

 

ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن عبدالوہاب  نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے کہنا تھا کہ کم عمر بچیوں کو حرام کاری کے لیے اغواء کرنے اور خریدنے کے مکروہ دھندے میں ملوث بین الصوبائی گروہ  کو گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزمان میں گروہ کی سرغنہ نجمہ بی بی اور اس کے ساتھی وقار احمد اورصالح محمد شامل ہیں۔

 

 ملزمان کم عمر معصوم بچیوں کو اغواء کر کے اور خرید کر حرام کاری کے لیے صوبہ سندھ لے جاتے تھے،  تقریباًدو ماہ قبل نواں کوٹ کے علاقے میں 13 سالہ معصوم  بچی منہال لطیف کے اغواء کا مقدمہ درج ہوا تھا، معصوم بچی کے اغواء کی تفتیش کے دوران حرام کاری کا مکروہ دھندہ کرنے والے بین الصوبائی گروہ کا انکشاف ہوا ہے۔

 ایس ڈی پی او نواں کوٹ سرکل عمر فاروق اورانچارج انویسٹی گیشن نواں کوٹ قمر ساجد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے گروہ کو گرفتار کیا، گروہ کے قبضہ سے معصوم بچی منہال لطیف کو بحفاظت بازیاب کر کے ورثاء کے سپر د کر دیا گیا۔ 

 

ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جنہوں نے بچی کی بازیابی کے دوران پولیس پارٹی کے ساتھ شدید مزاحمت بھی کی، گرفتار ملزمان کا دوران تفتیش درجنوں کم عمر بچیوں کوحرام کاری کے لیے اغواء کرنے اور خریدنے کا انکشاف ہوا ہے، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کابین الصوبائی اغواء کار گروہ کی گرفتاری پر پولیس ٹیم  کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان۔

Shazia Bashir

Content Writer