محکمہ معدنیات کا کان کنی سے منسلک محنت کشوں کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان

13 Nov, 2020 | 10:15 AM

Shazia Bashir

قیصر کھوکھر: محکمہ معدنیات پنجاب میں کان کنی سے منسلک محنت کشوں کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان، دوران کان کنی حادثات کا شکار ہونے والے محنت کشوں کے لیے تاحیات ماہانہ وظیفہ مقرر کر دیا گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق  محکمہ معدنیات پنجاب میں کان کنی سے منسلک محنت کشوں کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کردیا گیا، دوران کان کنی حادثات کا شکار ہونے والے محنت کشوں کے لیے تاحیات ماہانہ وظیفہ مقرر کر دیا گیا ہے۔

 

صوبائی کابینہ کمیٹی براۓ مالی امور نے دوران کان کنی حادثات کا شکار محنت کشوں کے لیے ماہانہ چھ ہزار کا وظیفہ مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

 

صوباٸی سیکرٹری معدنیات عامر اعجاز اکبر کا کہنا تھا کہ حادثات کا شکار کان کنان کے لیے اس تاحیات وظیفہ کی منظوری محکمہ معدنیات کی دن رات کی کاوشوں کا ثمر ہے، اس بہترین فلاحی اقدام کے لیے ماٸنز لیبر ولیفیر کمشنر چودھری ریاض اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ 

 

صوباٸی سیکرٹری معدنیات عامر اعجاز اکبر کا کہنا تھا کہ محکمہ معدنیات پنجاب وزیراعلٰی پنجاب اور وزیر معدنیات کی قیادت میں اپنے محنت کشوں اور ان کے اہل و عیال کی فلاح کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا، دورران کان کنی پیش آنے والے حادثات محکمہ معدنیات کے لیے ایک چیلنج ہیں جن پر عنقریب قابو پا لیں گے۔

       

مزیدخبریں