ن لیگ کا اسٹینڈنگ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

13 Nov, 2019 | 11:26 PM

Arslan Sheikh

( عمر اسلم ) پنجاب اسمبلی میں ن لیگ نے اسٹینڈنگ کمیٹیوں سے استعفے دینے کا فیصلہ کرلیا، مسلم لیگ (ن) کل صبح 10 بجے اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے حوالے سے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے چیمبر میں اپنے استعفے جمع کروائے گی۔

پنجاب اسمبلی میں ن لیگ نے اسٹینڈنگ کمیٹیوں سے استعفے دینے کا فیصلہ کرلیا ہے اور ن لیگ کل صبح 10 بجے اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے حوالے سے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے چیمبرمیں اپنے استعفے جمع کروائے گی جبکہ مسلم لیگ (ن) کے 70 ارکان اسمبلی اسٹیڈنگ کمیٹیوں کے ممبرز ہیں۔

  مسلم لیگ (ن) کے ستاسٹھ استعفے ن لیگ کے پاس پہنچ چکے ہیں اور 3 ممبران کے استفعے بھی بہت جلد ن لیگ کے پاس پہنچ جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) حمزہ شہباز کو پبلک اکاؤنٹس کے چیئرمین نہ بننے اور خواجہ سلمان رفیق سمیت دیگر لیگی رہنماؤں کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے پر احتجاجی طور پر اسٹیڈنگ کمیٹیوں سے مستعفی ہورہی ہے۔

مزیدخبریں