ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوازشریف کی صحت بدستور تشویشناک، فالج کا شدید خدشہ

نوازشریف کی صحت بدستور تشویشناک، فالج کا شدید خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زاہد چوہدری ) سابق وزیراعظم نوازشریف کی صحت بدستور تشویشناک، فالج کا بھی شدید خدشہ، نوازشریف کی" کیروٹڈ آرٹریز"میں تنگی، دماغ کو خون کی سپلائی دینے والی شریانوں میں 85 فیصد تنگی کا انکشاف ہوا ہے، معالجین کے مطابق پلیٹ لیٹس مستحکم کرنے کیلئے سٹیرائیڈ کی مقدار بڑھانے سے دیگر امراض پر منفی اثرات مرتب جبکہ فالج اور ہارٹ اٹیک ہوسکتا ہے ۔

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صحت کو لاحق مزید خطرات بھی سامنے آئے ہیں۔ وفاقی حکومت کو فراہم کی گئی میڈیکل رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ میاں نواز شریف کے دماغ کو خون پہنچانے والی شریانوں میں 85 فیصد تنگی ہے جو کسی بھی وقت فالج کا باعث بن سکتی ہے۔ میڈیکل رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ میاں نواز شریف کی کیروٹڈ آرٹریز میں تنگی بہت زیادہ ہے جس سے دماغ متاثر ہونے کا بہت زیادہ خدشہ ہے اور پلیٹ لیٹس کو بڑھانے کیلئے سٹیرائیڈز استعمال کرنے سے یہ خطرہ مزید بڑھ گیا ہے۔

میاں نواز شریف کے معالجین کے مطابق ان کی صحت ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید تشویشناک ہورہی ہے۔ پلیٹ لیٹس کو مستحکم کرنے کیلئے ادویات دینے سے دل اور گردوں پر منفی اثرات مرتب ہونے کے ساتھ شوگر اور بلڈ پریشر بھی کنٹرول سے باہر ہے اور اگر سٹیرائیڈ کی مقدار میں کمی کی جائے تو پلیٹ لیٹس دوبارہ خطرناک حد تک کم ہونے کا خدشہ ہے۔ اس سنگین صورتحال میں نواز شریف کی گرتی ہوئی صحت کو سنبھالا دینے میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق تمام تر کوشش کے باوجود میاں نواز شریف کے پلیٹ لیٹس اس وقت بھی 22 ہزار تک ہیں اور پلیٹ لیٹس کی کمی سے ان کے جسم پر خون کے دھبے نمایاں اور بڑے ہورہے ہیں اور قوت مدافعت بھی بری طرح سے متاثر ہوئی ہے۔