( شاہد ندیم ) سوئی ناردرن گیس کمپنی کے چیئرمین سید دلاور عباس حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے، نماز جنازہ کل ادا کی جائے گی۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی کے چیئرمین سید دلاور عباس کی نماز جنازہ کل پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ جنازگاہ میں بعد نمازظہر ادا کی جائے گی۔ مرحوم کا جنازہ کل صبح گیارہ بجے ان کی رہائشگاہ ون ایل بلاک ڈی ایچ اے سے اٹھایا جائے گا۔
سید دلاور عباس مرحوم کو اپریل میں سوئی ناردرن گیس کمپنی کا چیئرمین منتخب کیا گیا تھا، اس سے قبل وہ سینیٹر، صوبائی وزیر آبپاشی سمیت متعدد نجی کمپنیوں میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے۔