نواز شریف کی موجودہ کیفیت ہائی رسک قرار

13 Nov, 2019 | 04:17 PM

Sughra Afzal

(زاہد چودھری) سابق وزیراعظم کی حالت انتہائی تشویشناک، پلیٹ لیٹس کی کمی کے باعث نواز شریف کے جسم پر پڑنے والے خون کے دھبےنمایاں اور بڑے ہونا شروع ہوگئے، ڈاکٹروں نے نواز شریف کی موجودہ کیفیت کو ہائی رسک قرار دیدیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف گزشتہ 24 روز سے پلیٹ لیٹس کی کمی کے سنگین نوعیت کے عارضہ میں مبتلا ہیں اور تاحال ان کے پلیٹ لیٹس بار بار گرنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت ہر گزرتے دن کے ساتھ سنگین ہوتی جارہی ہے، اُن کے جسم پر پلیٹ لیٹس کی کمی سے پڑنے والے خون کے دھبے نمایاں اور بڑے ہونا شروع ہوگئے ہیں، نواز شریف کا بلڈ شوگر بھی آؤٹ آف کنٹرول ہوگیا، سابق وزیراعظم نوازشریف کی قوت مدافعت میں بھی شدید کمی آئی ہے، ڈاکٹرز نے نواز شریف کی موجودہ کیفیت کو ہائی رسک قرار دیدیا۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہےکہ سٹیرائیڈز استعمال کرنے کے باوجود نواز شریف کے پلیٹ لیٹس بدستور 22 ہزار ہیں، نواز شریف کو اب تک 2 مرتبہ سٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز دی جاچکی ہے۔

سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے ذیلی کمیٹی اور مسلم لیگ (ن) میں ڈیڈ لاک برقرار ہے،  نوازشریف نے حکومتی مشروط فیصلے کے بعد علاج کے لئے باہر جانے سے انکار کردیا۔

کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے سابق وزیر اعظم کے بیرون ملک علاج کی اجازت سے متعلق سفارشات تیار کرلیں، وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم آج اہم پریس کانفرنس کرینگے۔

دوسری جانب سابق وزیر اعظم کے دیوانے لیگی کارکن نے خود کو بطور سکیورٹی پیش کردیا، مرزا اخلاق احمد  نے خود کو سابق وزیر اعظم کی جگہ بطور ضمانت حکومت کے حوالے کرنے کا اعلان کردیا۔

‏‎

مزیدخبریں