(راﺅ دلشاد) پنجاب حکومت نے بلدیاتی ایکٹ 2019ء کے تحت انتخابات کے انعقاد اوربلدیاتی اداروں کے مالیاتی امور کو نمٹانے کیلئے اعلیٰ سطح کی ٹرانزیشن کمیٹی تشکیل دیدی۔
کمیٹی نئے انتخابات کی راہ ہموار کرنے میں کردار ادا کرے گی، سیکرٹری فنانس پنجاب ٹرانزیشن کمیٹی کے کنوینر جبکہ سیکرٹری بلدیات کوکنوینر ہوں گے، کمیٹی کے دیگر ممبران میں سپیشل سیکرٹری فنانس، سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ فنانس، ایڈیشنل سیکرٹری ڈویژن لوکل گورنمنٹ، ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ آڈٹ فنڈ اور کسی حکومتی نمائندے کو کمیٹی کا ممبر بنایا جاسکے گا، پنجاب کابینہ کی سفارش پرٹرانزیشن پیریڈ کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی۔