اُردو کو بطور دفتری زبان رائج کرنےکیلئے ورک پلان کی منظوری

13 Nov, 2019 | 10:34 AM

Sughra Afzal

 (قیصر کھوکھر) حکومت پنجاب نے اُردو کو بطور دفتری زبان رائج کرنے کیلئے ورک پلان کی منظوری دیدی۔

 ایڈیشنل چیف سیکرٹری اعجاز احمد جعفر کی زیر صدارت اجلاس ہوا  جس میں سیکرٹری آرکائیو طاہر یوسف سمیت دیگر اعلیٰ افسروں نے شرکت کی۔

اجلاس میں اُردو کو دفتری زبان کے طور پر منظور کر لیا گیا اور مختلف محکموں کی استعداد کار بڑھانے اور اُردو کو دفتری زبان کے رائج کرنے کے حوالے سے کئی اہم اقدامات کی منظوری دی گئی۔

سیکرٹری آرکائیو طاہر یوسف نے کہا کہ محکموں میں اُردو زبان کو نافذ کرنے کیلئے مختلف ٹریننگ کورسز کا اجراء بھی کیا جا رہا ہے

مزیدخبریں