ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کاشف علی بابر کا نیا ویڈیو گانا "سوہنی اے" ریلیز

کاشف علی بابر کا نیا ویڈیو گانا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) معروف گلوکار کاشف علی بابر کا نیا ویڈیو گانا ملک سمیت دنیا بھر میں ریلیز کردیا گیا ”سوہنی اے“کو پاکستان کے میوزک چینلز اور سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا، اس کو تحریر کاشف علی نے جبکہ اس گانے کو روہت اور روہن نے پروڈیوس کیا ۔

 گلوکار کاشف علی بابر نے گزشتہ روز اپنی سالگرہ بھی منائی انہوں نے سالگرہ پر اپنے نئے ویڈیو گانے کو ریلیز کیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ  اس  گانے کو اپنے پرستاروں کے نام کرتا ہوں انہوں نے سٹی42 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان دنوں گانے کی ریلیز میں مصروف ہونے کے ساتھ مختلف شوز میں اپنے فن کا مظاہرہ کر رہا ہوں جبکہ کچھ ٹی وی ڈراموں کے او ایس ٹی کے ساتھ کچھ فلموں میں بطور پلے بیک گلوکاری کےلئے کچھ پروڈیوسرز نے رابطہ کیا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer