گیس لوڈ شیڈنگ کیخلاف شہری سراپا احتجاج

13 Nov, 2018 | 11:27 PM

Arslan Sheikh

اکمل سومرو: شاہ جمال زیلدار پارک کے علاقہ میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین کی جانب سے محکمہ سوئی نادرن گیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔  

تفصیلات کے مطابق شاہ جمال زیلدار پارک کے علاقہ میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ  نے مکینوں کو اتنا تنگ کیا ہوا ہے کہ وہ احتجاج کرنے پرمجبور ہوگئے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ نہ صرف سردیوں بلکہ گرمیوں میں بھی سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے، گزشتہ پانچ سالوں سے سوئی گیس کے کم پریشر اور اکثر لوڈ شیڈنگ کے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ گیس سلنڈرز، تیل والا چولہا اور لکڑیاں استعمال کرکے اپنا گزر بسر کرتے ہیں، ابھی سے گیس کا یہ حال ہے سخت سردی میں پتہ نہیں کیا بنے گا، اہل علاقہ نے محکمہ سوئی گیس اور منتخب سیاسی نمائندوں سے مسئلہ حل کرانے کا مطالبہ کیا۔  

مزیدخبریں