انسداد پولیو ٹیم پر شہری کا تشدد، ملزم گرفتار

13 Nov, 2018 | 10:12 PM

Arslan Sheikh

عرفان ملک: گھر کے باہر مارکنگ کیوں کی، سر پھرے شخص نے پولیو ٹیم کو دیوار پر مارکنگ کرنے کی وجہ سے تشدد کا نشانہ بنا دیا، پولیس نے ایکشن دکھایا اور ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔  

تفصیلات کے مطابق سول لائن کے علاقہ میسن روڈ پر عمر خالد نامی شخص نے گھر کی دیوار پر مارکنگ کرنے پر پولیو ٹیم پر حملہ کیا۔ پولیو ورکر نیلم کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ساتھی کے ہمراہ عمر خالد کے گھر کے باہر مارکنگ کر رہی تھی کہ عمر خالد نے انہیں برا بھلا کہنا شروع کر دیا جس سے بعد جھگڑا ہو گیا۔  

ایس ایچ او سول لائنز عادل کچھی کا کہنا تھا کہ پولیو ورکر اور اس کے ساتھی پر حملہ کرنے والے ملزم کو فوری طور پر موقع سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کو کل چالان مکمل کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا جس کے بعد مزید تفتیش کی جائے گی۔  

مزیدخبریں