اینٹی کرپشن کا ریسکیو 1122 سے جواب طلب

13 Nov, 2018 | 10:08 PM

Shazia Bashir

رضوان نقوی: اینٹی کرپشن نے ریسکیوون ون ٹوٹو کے خلاف تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا، اینٹی کرپشن حکام نے ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر سے موٹر بائیک ایمبولینس منصوبہ، افسروں کو گھروں اور گاڑیوں کی الاٹمنٹ، گاڑیوں اور یونیفارم سمیت ہرقسم کی خریداریوں کے لئے کی گئی ادائیگیوں کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

مزید تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن محمد اصغر جوئیہ کی ہدایت پر ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے خلاف تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن شاہ رخ نیازی نے ڈی جی ریسکیو رضوان نصیر کو خط لکھ کر ریسکیو 1122 کے موٹر بائیک ایمبولینس منصوبہ کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

پنجاب ایمرجنسی کونسل کے تمام اجلاسوں کی مکمل کارروائی کی رپورٹ بھی مانگ لی گئی ہے۔ اینٹی کرپشن نے ڈی جی ریسکیو 1122 سے ٹینڈرز دستاویزات، اشتہارات اور تمام ٹھیکیداروں کا ریکارڈ، ادائیگیوں کا ریکارڈ، چائنیز ایمبولینس کے ٹینڈرز کی نہ صرف مکمل دستاویزات بلکہ ریسکیو1122  کے مالی سال 2016،17  اور سال 2017،18 کے آڈٹ پیراز، سرجیکل گلووز، ڈیڈ باڈی شیٹس، وائرلیس آلات، فائرٹرکس، ریکوری اورریسکیو گاڑیوں، کاٹن بینڈیج کی خریداریوں کا ریکارڈ بھی مانگ لیا ہے۔

  اینٹی کرپشن نے بیرون ملک ٹریننگ کی تفصیلات، اہلکاروں کی بھرتیوں کیلئے ریکرورٹمنٹ فارمز کی فروخت سے جمع ہونے والی رقوم، ڈاکٹرز، افسروں و عملہ کو دیئے گئے الائونس کی تفصیلات، ریسکی 1122 کے لیگل اسسٹنٹ شکیل عاصم اور انکے تین بھائیوں کی بھرتیوں کا ریکارڈ، ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر رضوان چوہدری، ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر شہزاد، شکیل فریال اور ہیڈ آف لاعلی حسن کی چھٹیوں کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر شاہ رخ نیازی نے ریسکیو1122 کے ڈائریکٹر ایڈمن بریگیڈیئر ریٹائرڈ ارشد ضیا کی تعیناتی کا ریکارڈ اور مدت ملازمت میں توسیع کی تفصیلات بھی مانگ لی ہیں۔

مزیدخبریں