شاہ رخ ندیم: سکول آف کلنری اینڈ فشنگ آرٹس اور بزنس اینڈ ہوٹل مینجمنٹ سکول سوئٹزرلینڈ کے مابین معاہدہ طے پاگیا، طے شدہ معاہدہ کے مطابق سکول آف کلنری اینڈ فشنگ آرٹس کے طلبہ سوئٹزرلینڈ جا سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سکول آف کلنری اینڈ فشنگ آرٹس اور سوئٹزرلینڈ کے سکول آف بزنس اینڈ ہوٹل مینجمنٹ کے مابین معاہدے طے پا گیا جس کے تحت سکول آف کلنری اینڈ فشنگ آرٹس کے طلبہ گریجویشن کے لئے سوئٹزرلینڈ جا سکیں گے۔
معاہدے کے بعد سوئیٹزرلینڈ کے سفیر تھامس کولی نے سکافا کا دورہ کیا، سی ای او سکافا ضیغم حق نے انہیں سکول کے بارے میں بریفنگ دی۔
سی ای او سکافا گروپ ضیغم حق نے کہا کہ اس معاہدے کے تحت ہمارے طلبہ اعلی تعلیم کے لئے سوئٹڑلینڈ جا سکیں گے جہاں انہیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔
ہیڈ آف پراجیکٹ ڈویلپمنٹ بزنس اینڈ مینجمنٹ سکول چارلس ہین نے کہا کہ اس معاہدے سے دونوں ممالک کو فائدہ ہو گا، انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ڈویلپمنٍٹ پراجیکٹ کو پاکستان میں مزید بڑھایا جائے گا۔ سی ای او سکافا کی جانب سے سوئس سفیر کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔