محکمہ سوشل ویلفیئرمیں 45 آسامیاں خالی

13 Nov, 2018 | 06:28 PM

Shazia Bashir

علی عباس: گریڈ 1 سے گریڈ 16تک بھرتیوں پر پابندی کے باوجود پنجاب حکومت سے اجازت طلب، سوشل ویلفیئر حکام کو محکمہ میں ضروری بھرتیوں کیلئے وزیر اعلیٰ سےنرمی اختیار کرنے کی امید ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سوشل ویلفئیر خالی آسامیوں کے حوالے سے وزیر اعلی پنجاب نے محکمے کو احکامات جاری کیے تھے کہ خالی آسامیوں کو جلد پرکیا جائے۔   محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب نے گریڈ ایک سو سولہ تک بھرتیوں کے لیے پرپوزل تیار کرلیا ہے، بھرتیوں کے لیے حکومت پنجاب سے اجازت مانگ لی گئی ہے۔

 دوسری جانب پنجاب میں گریڈ ایک سو سولہ تک بھرتیوں پر پابندی عائد ہے، حکام کا کہنا ہے کہ پابندی صرف محکمہ سوشل ویلفیئر میں بھرتیوں کے لیے ہٹائی جائے گی جس کی حتمی منظوری اسٹینڈنگ کمیٹی دے گی۔

مزیدخبریں