ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 فاطمہ جناح کالج برائے خواتین میں منشیات کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

 فاطمہ جناح کالج برائے خواتین میں منشیات کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: گورنمنٹ فاطمہ جناح کالج برائے خواتین چونا منڈی میں منشیات کے خلاف خواتین کے کردار کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا، سیمینار کے بعد آگاہی واک بھی کی گئی۔  

تفصیلات کے مطابق ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب کے اشتراک سےسیمینار اور آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا، واک میں ڈی ایس پی ٹبی سٹی محمد عثمان، ماہر نفسیات صائمہ شہزاد، انچارج پروگرام سید محسن اور کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے شرکت کی۔

ڈی ایس پی سٹی سرکل محمد عثمان کا کہنا تھا کہ پولیس منشیات کی روک تھام کے لیے اپنا کردار کررہی ہے، آگاہی کے لیے سکولوں اور کالجز میں بھی مزید سیمینار منعقد کروائے جائیں گے۔

انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین کا کہنا تھا کہ حکومت نشے کے عادی افراد کی بحالی کے لیے اداروں کے قیام پر توجہ دے۔ طالبات کا کہنا تھا کہ انہیں ایسے سیمینارز سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔