(جنید ریاض) یکم دسمبر کو بنک ہالی ڈے، پنجاب بھر کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشنز 30 نومبر کو انکے اکاؤنٹس میں منتقل کردی جائیں گی۔
محکمہ خزانہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشنز 29 نومبر کو بنکوں میں منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ مراسلے کے مطابق پنجاب بھر کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشنز 30 نومبر کو بنکوں سے انکے اکاؤنٹس میں منتقل کردی جائیں گی۔ تنخواہوں اور پنشنز کی منتقلی کیلئے محکمہ خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ذرائع کے مطابق یکم دسمبر ہفتے کو بنک ہالی ڈے ،2 دسمبر کو اتوار کی چھٹی کے باعث بنک 3 نومبر کو کھلنا تھے اس لیے تنخواہیں اور پنشنز 29 نومبر کو بنکوں میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔