وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب میں سرد جنگ، بیگم ڈپلومیسی شروع

13 Nov, 2018 | 02:14 PM

Sughra Afzal
Read more!

(قذافی بٹ) پنجاب کی سیاست میں بیگم ڈپلومیسی کے چرچے، وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے درمیان لگی اختیارات تنازعہ کی آگ کو بجھانے کیلئے دونوں کی بیگمات میدان میں آگئیں۔

پنجاب حکومت میں وزیراعلیٰ اور گورنر اختیارات کا تنازعہ لگتا ہے اب ٹھنڈا ہوجائے گا کیونکہ معاملات کو سلجھانے کے لیے بیگمات میدان میں آگئی ہیں اور بیگمات کے آگے کس کی چلتی ہے بڑے بڑے بادشاہوں نے اپنی بیگموں کے آگے سرجھکا دیئے یہ تو پھر صوبے کے دو رہنما ہیں۔

بیگم گورنر اور بیگم وزیراعلیٰ نے گورنر ہاوس میں ملاقات کی ایک دوسرے سے ہاتھ ملائے، گلے ملیں، چاکلیٹس سے منہ بھی میٹھے کیے اور پھر شوہروں کے درمیان غلط فہمیوں کو دور کرنے کیلئے سر جوڑ لیے۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی والدہ محترمہ بھی موجود تھیں جنہوں نے دونوں کو دعائیں دیں۔

بنیادی طور پر یہ ملاقات اس تاثر کو دور کرنے کے لیے کی گئی کہ وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب میں کوئی بھی غلط فہمی نہیں۔ بیگموں کی طرح وہ بھی ساتھ ساتھ ہیں۔

مزیدخبریں