حمزہ شہباز کا سینیٹ الیکشن میں کامیابی کا پیشگی دعویٰ

13 Nov, 2018 | 12:35 PM

Sughra Afzal

(عمر اسلم) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازشریف کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے، سینیٹ کےالیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سعود مجید اور سائرہ تارڑ کامیاب ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازشریف نے سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں لیگی رہنماؤں سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے ابتدائی دنوں میں ہی عوام پر ہوشربا مہنگائی کا بم گرادیا ۔ عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان کی مشکلات میں اضافہ کردیا گیا۔

حمزہ شہباز نے کہاکہ جعلی مینڈیٹ سے بننے والی موجودہ حکومت عام آدمی کی مشکلات بڑھا رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ سینیٹ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کامیاب ہوں گے۔ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہبازشریف کی شیخ علاؤالدین اور حمیدہ وحید الدین سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقات ہوئی۔

مزیدخبریں