معروف پاکستانی اداکار گرفتار

13 Nov, 2018 | 11:46 AM

Sughra Afzal

(سٹی 42) لاہور ائیر پورٹ پر اے ایس ایف نے معروف اداکار اسد ملک کو سب مشین گن کی 83 گولیاں رکھنے پر گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکار اسد ملک لاہور ائیرپورٹ پہنچے جہاں انکی گاڑی کی مکمل تلاشی لی گئی تو اس میں خودکار ہتھیار برآمد ہوئے، اسد ملک نے اے ایس ایف اہلکار کو اپنے اسلحہ کا لائسنس دکھایا تاہم وہ لائسنس زائد المعیاد تھا ، جس پر اے ایس ایف حکام نے اسد ملک کو گرفتار کرکے ائیر پورٹ چوکی کے حوالے کردیا۔ اسد ملک کو اسلحہ سمیت  کینٹ کچہری میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے پچاس ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے پر اسد ملک کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

اسد ملک سے ایس ایم جی کے 83راؤنڈ اور ایکسپائری لائسنس بھی برآمد ہوا،  اے ایس ایف حکام کا کہنا تھا کہ اداکاراسد ملک نےلائسنس کی تجدید نہیں کرائی تھی۔

 واضح رہے کہ معروف اداکار اسد ملک اس سے پہلے بھی دو افراد کے قتل کے الزام میں جیل کاٹ چکے ہیں۔

مزیدخبریں