سرکاری ملازمت کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے اچھی خبر

13 May, 2024 | 10:27 PM

سٹی42:   وفاقی حکومت کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے  وفاقی وزارتوں اور  اداروں میں 1102 خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہر وزارت کیلئے الگ الگ این او سی جاری کر دیئے۔ 

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ڈی ایچ او اسلام آباد میں میڈیکل آفیسرز کی 12 اسامیوں کیلئے بھرتی کی منظوری دے دی ہے۔  نیشنل لائبریری میں گریڈ 16 اور 17 کی 2 اسامیوں کیلئے بھرتی کی منظوری بھی دے دی گئی۔

انفارمیشن سروس اکیڈمی میں گریڈ ایک سے 13 کی 5  اسامیوں کیلئے بھرتی کی منظوری بھی دے دی گئی۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفاع ڈویژن میں گریڈ 4 سے 15 کی 206 اسامیوں کیلئے بھرتی کی منظوری بھی دی ہے۔  وزارتِ اوورسیز میں گریڈ ایک سے 15 کی 66 اسامیوں کیلئے بھرتی کی منظوری بھی مل گئی۔ 

پمز اسپتال میں گریڈ ایک سے 15 کی 429 اسامیوں کیلئے بھرتی کی  جائے گی۔ پولی کلینک ہسپتال میں گریڈ ایک سے 15 کی 77 اسامیوں کیلئے بھرتی کی منظوری دی گئی ہے۔ 

 وزارتِ دفاع میں انفارمیشن افسر گریڈ 17 اور 16 کی ایک ایک اسامی کیلئے بھرتی کی منظوری ملی ہے۔  وزارتِ خارجہ میں 85، ایف آئی اے میں  199 خالی اسامیوں کیلئے بھرتی کی منظوری دی گئی ہے۔ 

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن میں گریڈ 16 کی 6 اسامیوں کیلئے بھرتی کی منظوری بھی دے دی ہے اور  پاکستان پبلک ایڈمنسٹریشن ریسرچ میں 13 اسامیوں کیلئے بھرتی کی منظوری دی ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے  آفس میمورنڈم کے مطابق  این او سی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سرپلس پول سے جاری کئے گئے ہیں۔

مزیدخبریں