33 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پرترقیاں دیدی گئیں

13 May, 2024 | 08:36 PM

سٹی42: پنجاب پولیس میں ترقیوں کا سلسلہ جاری،سی پی او ،ایڈیشنل آئی جی پنجاب کی زیر صدارت پرموشن بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں 33 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پرترقیاں دیدی گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کا ایک بھی اہلکار سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی نہیں پاسکا۔ترقی پانے والوں میں خالد محمود،ذوالفقار علی،اقبال حسین،پرویز اختر ،نور محمد،احمد مسعود،ریاض حسین شاہ، شوکت علی ،محمد جہانگیر ، شکیلہ اختر،محمد ممتاز،محمد اسلم، بشیراحمد ،فخر عباس، انعام الرحمان ،شکیل احمد ،محمد سرور سمیت دیگر انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانیوالوں میں شامل ہیں۔
 

مزیدخبریں