افضل مروت نے مشکل وقت میں ساتھ دیا ، انھیں پارٹی کی خدمت کا موقع دیا جائے، علی محمد خان

13 May, 2024 | 07:27 PM

سٹی42: رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان  نے کہا کہ بڑے بھائی شیر افضل مروت صاحب نے مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا اور وہ پارٹی کا اثاثہ ہیں، ان کو پارٹی میں خدمت کا موقع دیا جائے ۔

 پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویئٹر پر ایک ٹویٹ کیا جس میں انھوں نے پارٹی عہدہ داران سے درخواست کی کہ اگر شیر افضل مروت صاحب سے کوئی غلطی سرزد  ہوئی بھی ہے تو درگزر کر کے پارٹی کی خدمت کا موقع دیا جائے۔ شیر افضل مروت دلیر آدمی ہیں اور دلیر آدمی کی قدر کرنی چاہئیے۔

انھوں نے مزید کہا کہ مروت صاحب سے بھی درخواست ہے کہ پارٹی ڈسپلن کا خیال رکھیں۔

مزیدخبریں