سابق وزیر اعلیٰ منظور وٹو پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے

13 May, 2024 | 07:16 PM

This browser does not support the video element.

سٹی42: پنجاب کے  سابق وزیر اعلیٰ منظور وٹو اور ان کے خاندان نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔

سابق وزیر اعلیٰ میاں منظور وٹو نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے  ملاقات کے دوران اپنے خاندان کے تمام افراد کے ساتھ پاکستان  پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
بلاول بھٹو زرداری سے میاں منظور احمد وٹو نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔ میاں منظور وٹو کے ساتھ پیپلز پارٹی جوائن کرنے والوں میں خرم وٹو ،روبینہ شاہین وٹو، معظم وٹو، جہاں آراء وٹو اور آمنہ قصوری شامل ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وٹو فیملی کو پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر راجہ پرویز اشرف، شہزاد سعید چیمہ اور چوہدری سجاد الحسن بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں