عمران خان کی اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات معاشرے کی ترقی کیلئے زہر قاتل ہے، سپیکر پنجاب اسمبلی

13 May, 2024 | 06:55 PM

سٹی42:سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف کا صرف اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا رویہ معاشرے کی ترقی کےلئے زہر قاتل ہے، وزیر اعظم شہباز شریف نے جب پارٹی صدارت کا عہدہ سنبھالا تو اس کو نواز شریف کی امانت قرار دیا تھا۔

پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے جب پارٹی صدارت کا عہدہ سنبھالتے ہوئے اسے امانت قرار دیا تھا اور شہبازشریف نے واضح کیا تھا کہ ان کے قائد و رہنما نوازشریف ہیں اور پارٹی صدارت کا عہدہ نوازشریف کی امانت ہے.ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ سیاست میں اپنی کی ہوئی غلطیاں ماننی چاہئیں جبکہ سیاست سے ڈائیلاگ نکال دیں گے تو سیاست ختم ہو جائے گی اور بانی پی ٹی آئی کا صرف اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا رویہ معاشرے کی ترقی کےلئے زہر قاتل ہے کیونکہ بانی پی ٹی آئی کا بات نہ کرنے کا رویہ بنیادی برائی ہے اور اسی بنیادی برائی نے اس ملک کی جڑیں کھوکھلی کی ہیں جبکہ بانی پی ٹی آئی نے جڑیں کھوکھلی کرنے میں اپنا حصہ بخوبی ڈال رہے ہیں.

ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں عوامی مینڈیٹ سے حکومت بنی ہے جبکہ عارف علوی کا احترام اپنی جگہ پر لیکن انہیں اس قسم کی باتوں سے باہر نکلنا چاہئے کیونکہ آزاد کشمیر میں ہونے والے مسائل کا حل بات چیت ہے , طاقت کا استعمال مسائل کا حل نہیں کل ایک پولیس والے کی جان گئی ہے , ہمارے بچے روزانہ مظاہرین کو کنٹرول کرنے میں نقصان اٹھا رہے ہیں.

سپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ گندم کے کاشتکار کے حوالے سے تمام فریقین سے بات چیت کرنے کی تجویز دی تھی جبکہ حکومت اب چھ ایکٹر کے کاشتکار سے گندم خریدنے کی پالیسی بنا رہی ہے تاہم دیکھتے ہیں اس پالیسی کا عام کاشتکار پر کیا اثر پڑتا ہے۔
 

مزیدخبریں