ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 مریم نواز کے لاہور اور پنجاب میں انفراسٹرکچر کی بحالی اور گارمنٹس سٹی کے قیام پر  اہم فیصلے

Maryam Nawaz meetings, Lahore Infrastructure, Punjab Roads rehabilitation, Garments City in Lahore,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیرصدارت لوکل گورنمنٹ  سے متعلق اجلاس میں مضافاتی آبادیوں میں سٹریٹ لائٹس ، پارکس اینڈ ہارٹیکلچر  کے ایشوز حل کرنے میں پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔

شہر کے ڈرینج، سیوریج، سٹریٹس، سٹڑیٹ لائٹس کی بحالی پر اجلاس

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیرصدارت لوکل گورنمنٹ سے متعلق اعلیٰ سطح کااجلاس ہوا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکوڈرینج وسیوریج سسٹم،گلیوں کی مرمت وبحالی پربریفنگ دی گئی۔مضافاتی آبادیوں میں سٹریٹ لائٹس،پارک اینڈہارٹیکلچرپر پیش رفت کاجائزہ لیاگیا۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز شریف نےکہا کہ لاہورکےہرعلاقے میں بلا امتیاز ڈویلپمنٹ کرائی جائے۔کوئی گلی کچی نہ رہے۔ پانی کے نکاس کا پائیدار نظام وضع کیا جائے۔واسا ، ایم سی ایل اور دیگر متعلقہ ادارے منظم انداز میں کام کریں۔اجلاس میں پرویزرشید، مریم اورنگزیب، ذیشان رفیق،ذیشان ملک سمیت چیف سیکرٹری اور دیگرافسران موجود تھے۔ 


مریم نواز  کی گارمنٹس سٹی کے قیام پر اجلاس میں شرکت
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں  پنجاب میں پہلی پلگ اینڈ پلے طرز پر گارمنٹس سٹی قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ گارمنٹس سٹی میں تمام سہولیات میسر ہونگی۔ گارمنٹس سٹی میں شیڈ اور دیگر سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ویونگ،ڈائیننگ اور  گارمنٹس پروسیسنگ سے  متعلقہ دیگر یونٹ قائم کیے جائیں گے۔ گارمنٹس سٹی میں گرین انرجی ،سولر انرجی سسٹم قائم کئے جائیں گے۔

پہلے گارمنٹس سٹی پائلٹ پراجیکٹ کے بعد بتدریج دیگر علاقوں میں بھی گارمنٹس سٹی قائم کئے جائیں گے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے گارمنٹس انڈسٹری کےلئے ورکرز کی ٹیکنکل ٹریننگ کرنے کی ہدایت کردی۔

اس اہم اجلاس میں سینیٹر پرویز رشید ، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

پنجاب میں سڑکوں کی بحالی پر اجلاس
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے صوبائی وزیر کمیونی کیشن اینڈ ورکس صہیب احمد کی ملاقات ۔سڑکوں کی مرمت و بحالی اور نئی سڑکوں کی تعمیر سے متعلق بریفنگ دی۔  وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ کا اجلاس بھی ہوا۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ کو بتایاگیاکہ پنجاب بھر کی 590روڈز کی تعمیر و بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔صوبے بھر میں 11500کلو میٹر سڑکوں کی مرمت و بحالی کا کام جاری ہے۔رواں سال 590سڑکو ں کی مرمت و بحالی کامنصوبہ مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیاہے۔

وزیراعلیٰ کو  ایکسپریس وے کے 5 منصوبوں پر پیش رفت کے بارے میں بھی بتایا گیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے شہریوں کی سہولت کے لئے ایس ایل تھری کی جلد از جلد تکمیل کا حکم دیا۔سینیٹر پرویز رشید اور سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل اشرف بھی موجود تھے۔